بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جمعہ کی شام سکیورٹی فورسز کے اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک مختصر جھڑپ شروع ہوئی جو کچھ ہی دیر تک جاری رہی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسند بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ Militants Flee from Bandipora
بانڈی پورہ میں مختصر جھڑپ کے دوران عسکریت پسند فرار جموں و کشمیر پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا "بانڈی پورہ کے گنڈ پورہ رام پورہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران مختصر تصادم کے بعد عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم ہماری ٹیم ان کا پیچھا کر رہی ہے۔"بانڈی پورہ میں مختصر جھڑپ کے دوران عسکریت پسند فرار مزید پڑھیں: