ETV Bharat / state

باںڈی پورہ میں میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد - میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج لل دید ہسپتال سرینگر، ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ اور فوج کے باہمی اشتراک سے ایک میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

باںڈی پورہ میں میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 6:28 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کے نئے کمیکس میں آج ایک میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا اہتمام لل دید ہسپتال سرینگر، ضلع ہسپتال بانڈی پورہ اور فوج کی 14 آر آر یونٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

باںڈی پورہ میں میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اس موقعے پر سینکڑوں افراد نے اپنا خون بطور عطیہ پیش کیا، جس میں فوجی افراد کی ایک خاصی تعداد بھی شامل تھی اس کے علاوہ عام رضا کاروں اور صحت کے شعبے سے وابستہ کئی دیگر افراد نے اہنے عطیات پیش کیے۔ اس موقع پر دیگر کئی افسران کے علاوہ میڈیکل سپریڈنٹ بانڈی پورہ، پانچ سیکٹر کمانڈر وی ہری ہرن اور فوج کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جونپور: پیاز کی بڑھتی قیمت سے عوام پریشان

اس موقعے پر فوج کے افسران نے کہا کہ فوج ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پہل کرتی رہے گی اور ایسے کیمپوں اور خون کے عطیات میں پیش پیش رہے گی۔

اس موقعے پر لل دید ہسپتال سرینگر کے ہیموٹالجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال خان نے کہا کہ لل دید جیسے زچگی کے ہسپتال میں ہمیشہ خون کی ضرورت در پیش رہتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ویسے عام دنوں کے دوران بھی خون جمع کرتے وقت ہم ضروری احتیاط کا خیال رکھتے ہیں. تاہم کووڈ انیس کے باعث ہمیں دیگر احطیاطی تدابیر کا اور بھی زیادہ خیال رکھنا ہڑتاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.