سوناواری: پیپلز کانفرنس کے لیڈر جہانگیر احمد نے سمبل، سوناواری میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر القادری PDP Leader Tahir ul Qadri کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پی ڈی پی لیڈر طاہر القادری سمیت سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت کی۔
جہانگیر احمد نے پی ڈی پی لیڈر طاہر القادری کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے PC Leader Reaction on PDP Leader's Remarks کہا ’’وہ ایک اقتدار پرست سیاسی رہنما ہیں۔ وہ اپنے مفاد کے لئے کسی بھی پارٹی کو چھوڑ سکتے ہیں اور کسی بھی پارٹی کو اپنا سکتے ہیں۔‘‘
- مزید پڑھیں: بی جے پی کی محبوبہ مفتی پر شدید نکتہ چینی
جہانگیر احمد نے مزید کہا کہ ’’اگر طاہر القادری ایک سچے سیاست دان ہوتے تو وہ گذشتہ سال ڈی ڈی سی انتخابات میں پی اے جی ڈے کے ساتھ ہونے کے باوجود اپنا ووٹ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے کونسلر کو نہیں ڈالتے بلکہ پے اے جی ڈی کے منتخب امیدوار کا ساتھ دیتے لیکن انہوں نے اس کے برعکس اس وقت اپنی پارٹی کے منتخب امیدوار کو اپنا ووٹ دیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک مفاد پرست سیاسی رہنما ہیں۔ وہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے کل بی جے پی کا دامن بھی تھام سکتے ہیں۔‘‘