ETV Bharat / state

Ban on single-use plastic: بانڈی پورہ میں پالی تھین پر پابندی کے لیے آگاہی مہم کا آغاز - ڈائریکٹر اربن لوکل بارڈیز کشمیر

پریس کانفرنس کے دوران چئیرمین مونسپل کونسل بانڈی پورہ بشارت حسین نجار نے پلاسٹک کے مضر اثرات اور خصوصاً اس کے باعث واٹر باڈیز کو پہنچنے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ PC On Ban On Plastic

بانڈی پورہ میں پالی تھین پر پابندی کے لیے آگاہی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 6:09 PM IST

بانڈی پورہ: ڈائریکٹر اربن لوکل بارڈیز کشمیر کی جانب سے یکم سے 15 اگست تک پلاسٹک کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے آغاز کو لیکر میونسپل کونسل بانڈی پورہ میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین مونسپل کونسل بانڈی پورہ بشارت حسین نجار نے پلاسٹک کے مضر اثرات اور خصوصاً اس کے باعث واٹر باڈیز کو پہنچنے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ انہو نے 15 اگست تک جاری رہنے والی آگاہی مہم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران ٹریڈرس فیڈریشن، سول سوسائٹی، مختلف اسکولز اور کالجز کے علاوہ دیگر محکموں اور ہر طرح کے ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاکر ہر ایک شخص تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں ایکزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل بانڈی پورہ ولی محمد، کولیشن کنٹرول بورڈ اور محکمہ جنگلات کے افسران، سول سوسائٹی اور ٹریڈیرس فیڈریشن کے ممبران بھی شامل تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 15 اگست تک جانکاری مہم چلائی جائے گی۔ جب کہ اس کے بعد عملی سطح پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں:

Ban on single-use plastic: گاندربل میں پالی تھین پر پابندی کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی

واضح رہے کہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی رولز 2021 کے تحت کسی بھی استعمال شدہ پلاسٹک کی تیاری، درآمد، ذخیرہ، تقسیم، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس طرح ایئر بڈ کے ساتھ پلاسٹک کی چھڑیاں، پلاسٹک کے جھنڈے، کینڈی اسٹکس، آئس کریم اسٹکس، سجاوٹ کے لیے پولی اسٹیرین (تھرموکول)، پلاسٹک کے پلیٹ کپ، 100 مائیکرون سے کم ریپنگ یا پیکنگ فلم وغیرہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.