ایک عہدیدار نے بتایا کہ کھوس پورہ محلہ میں غلام محمد بٹ کے رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی اور پورہ مکان تباہ ہو گیا۔
انہوں نے کہا، 'فائر ٹینڈروں کو جائے وقوع پر پہنچایا گیا ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے'۔
انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور ابھی تک کسی کے بھی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، مزید ٹینڈرز کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ آگ پر قابوپایا جانا ابھی باقی ہے۔