ETV Bharat / state

Elderly Man Dies in Bandipora بانڈی پورہ میں پنشن فارم جمع کرنے کے لیے قطار میں کھڑے معمر شخص کی موت - اولڈ ایج پنشن فارم

ضلع بانڈی پورہ میں اولڈ ایج پنشن کا فارم جمع کرنے کے لیے قطار میں کھڑے معمر شخص کی موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت ثناء اللہ بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن ملن گام کے بطور ہوئی ہے۔ Elderly Man Dies in Bandipora

بانڈی پورہ میں پنشن فارم جمع کرنے کے لیے قطار میں کھڑے معمر شخص کی موت

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 1:45 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منگل کی صبح ایک انتہائی المناک واقعے میں ایک عمر رسیدہ شخص کی اس وقت اچانک موت واقع ہوئی جب وہ اولڈ ایج پنشن کی فارم جمع کرنے کے لیے قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے تحصیل سوشل ویلفیئر دفتر پر منگل کی صبح ایک عمر رسیدہ شخص اولڈ ایج پنشن فارم جمع کرنے کے لیے قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ وہ اچانک بے ہوش ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بزرگ کو علاج و معالجے کے لیے فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت ثناء اللہ بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن ملن گام کے بطور ہوئی ہے۔ old age pension in Bandipora

ثناء اللہ بٹ کا آدھار کارڈ
ثناء اللہ بٹ کا آدھار کارڈ

دریں اثنا اسپتال ذرائع نے موت کی تصدیق کی اور ان کا کہنا ہے کہ بزرگ کی موت غالباً حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وادی میں عمر رسیدہ افراد کو اولڈ ایج پنشن حاصل کرنے یا اس کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا ہو کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جو ان لوگوں کے لیے عمر کے اس حصے میں انتہائی کرب ناک مسئلہ ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے یہ پنشن عمر رسیدہ افراد کے بینک کھاتوں میں ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ جمع ہونا چاہیے اور ان کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا عمل بھی آسان بنایا جانا چاہیے۔

پنشن فارم جمع کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ثناء اللہ بٹ کی موت

یہ بھی پڑھیں: J&K Teacher Association: اولڈ پنشن اسکیم کی بحالی اور ٹرانسفر پالیسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے قریب ایک ہفتے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کورونا جیسی وبا کا ریکارڈ وقت میں ویکسین تیار کیا گیا لیکن ہمارے یہاں موجودہ ڈیجیٹل زمانے میں بھی عمر رسیدہ افراد کو پنشن حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عمر رسیدہ افراد کو دفتروں پر طلب کرنا اور انتظار کرانا ایک قدیم عمل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.