ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں کورونا کی صورت حال - ضلع بانڈی پورہ

ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس سے متاثرہ ہو کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی پانچ ہزار کے قریب ہے۔

Lockdown Situation
کورونا کی صورت حال
author img

By

Published : May 2, 2021, 5:09 PM IST

Updated : May 2, 2021, 6:03 PM IST

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑھتے خطرات اور خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے پہلے ہی 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا ہے۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی جانب سے ضلع میں کل شام سے کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جو سوموار صبح آٹھ بجے تک جاری رہے گا -

کورونا کی صورت حال

اس سلسلے میں سمبل سوناواری اور دیگر تحصیل ہیڈکوارٹرس کے علاوہ اہم مقامات پر پولیس کی جانب سے ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں غیر ضروری نقل و حمل کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس سے متاثرہ ہو کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی پانچ ہزار کے قریب ہے۔ تاحال پورے ضلع میں چار سو کے قریب کورونا مریض موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: 'ووٹ ڈالنے کے باوجود ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے'

ضلع میں پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کو سختی سے عملانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آج ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی بانڈی پورہ نے از خود کئی بازاروں کا دورہ کرکے کرفیو کے عمل کا جائزہ لیا اور لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ہی بیٹھنے کو ترجیح دیں تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔

کورونا کی صورت حال

ضلع رام بن کے بنیال میں آج دوسرے روز بھی کرونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لئے لاک ڈاؤن جاری رہا اور یہ لاڈون کل صبح سات بجے تک جاری رہے گا۔

Last Updated : May 2, 2021, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.