ETV Bharat / state

Snow Cricket Tournament in Gurez گریز میں برفیلے میدان پر اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد - Winter Tourism in kashmir

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں لگاتار پچھلے کئی برسوں سے اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرائے جارہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں یہ ٹورنامنٹ فوج، تو کچھ علاقوں میں مقامی نوجوان یہ ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں۔Snow Cricket Tournament in Gurez

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 6:32 PM IST

گریز میں برفیلے میدان پر اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

بانڈی پورہ:وادی کشمیر میں اگرچہ موسم سرما میں معمولاتِ زندگی میں ٹھہراو سا آجاتا ہے تاہم بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں مقامی نوجوان منفی درجہ حرارت کے چلتے جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے پچاسی کلو میٹر کی دوری پر واقع وادی گریز دلکش اور خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ اس وقت پوری گریز وادی برف کی موٹی چادر میں لپٹی ہوئی ہے۔ وادی گریز میں اس وقت دو سے تین فُٹ برف جمع ہوئی ہے جب کہ منفی درجہ حرارت اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے لوگ زیادہ تر گھروں میں ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔

تاہم گریز کے نوجوانوں کٹھن موسمی حالات میں جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں۔یخ بستہ ہواؤں اور منفی درجہ حرارت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نوجوان دھوپ نکلتے ہی مرکوٹ نامی علاقے کا رُخ کرتے ہیں اور یہاں پر ایک باضابطہ طور پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اس بار تقریباً دس ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا انعقاد شمس کرکٹ کلب مرکوٹ نے کیا ہے۔ جس کا افتتاح ٹیچرس ایسوسی ایشن گریز کے صدر شیخ اخلاق انقلابی نے کیا ۔

جمی ہوئی برف پر کھیلی جانے والی اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں نہ صرف نوجوان مصروف رہتے ہیں بلکہ مقامی افراد بھی بطور تماشائی اسے کافی محضوظ ہوجاتے ہیں ۔ ایسے میں اسنو کرکٹ ہی یہاں کی ایک بڑی آبادی کے لئے لطف اندوزی کا ایک واحد ذریعہ بناتا ہے ۔

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں تاکہ انتظامیہ ارباب اقتدار گریز میں ونٹر سپورٹس شروع کرانے کی اور متوجہ ہوں

بتادیں کہ پچھلے سال مقامی افراد اور فوج نے باہمی طور پر یہاں ایک ایسے ہی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا، جس کی علمی سطح پر پزیرائی ملی تھی۔

مزید پڑھیں: Snow Cricket Tournament in Pulwama: ضلع پلوامہ میں پہلی بار اسنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

واضح رہے کہ پچھلے سال مقامی ارراد اور فوج نے باہمی طور ایک ایسے ہی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا ۔ جس کی علمی سطح پر بے حد پزیرائی ملی تھی۔آسٹریلیا کے ایک معروف کرکٹر مارنس لبوشین اور پاکستان کے ایک معروف ٹیلی ویژن اینکر نے گریز میں برف پر کرکٹ کھیلنے والے کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ٹیوٹ کے ذریعے کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.