ETV Bharat / state

باںڈی پورہ: باندھ بنانے کا مطالبہ

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں اس نالے میں پانی کا بہاؤ‎ بڑھنے کے ساتھ ہی انہیں باندھ نہ ہونے کی وجہ سے مزید خطرہ لاحق ہوگا۔

dam
باندھ بنانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 10:44 AM IST

محکمہ فشریز نے تقریبا آٹھ مہینے پہلے اپنے فارم کے لئے گزربل میں ایک باندھ کو کاٹا تھا۔ گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ نالہ مدھومتی میں مارچ کے مہینے میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے پہلے باندھ تعمیر کیا جائے، تاکہ وہ سیلاب کے خطرے سے محفوظ رہیں۔

باندھ بنانے کا مطالبہ

گزربل کا علاقہ نالہ مدھومتی کے کنارے پر آباد ہے۔ مارچ کے مہینے سے اس نالہ میں پانی کا بہاؤ بہت بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں کو سیلابی صورتحال کا خطرہ کئی ماہ تک لاحق رہتا ہے۔ حالانکہ محکمہ فلڈ اینڈ کنٹرول نے اس نالے کے کناروں پر بانھ تعمیر کئے ہیں۔ لیکن کوئی آٹھ مہینے پہلے محکمہ فشریز نے گاؤں کے نیچے قائم ایک فش فارم کو پانی کی اسپلائی فراہم کرنے کے لئے ایک جگہ پر اس باندھ کو کاٹ دیا اور علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد یہاں پر ایک گیج لگایا جائے گا، یا پھر کوئی متبادل انتظام کیا جائے گا۔ لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود محکمہ فشریز ابھی تک کوئی متبادل انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں اس نالے میں پانی کا بہاؤ‎ بڑھنے کے ساتھ ہی انہیں باندھ نہ ہونے کی وجہ سے مزید خطرہ لاحق ہوگا۔

واضح رہے کہ 1992 اور 1996کے سیلاب نے اس علاقے میں کافی مالی اور جانی نقصان کیا تھا جس کی بیھانک یادیں اب بھی علاقے کے عوام کے زہنوں میں تازہ ہیں۔ جس کے باعث وہ کافی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کا معاوضہ نہ ملنے پر ایک شخص کا انوکھا اقدام

ان کا مطالبہ ہے کہ مارچ آنے سے پہلے ہی یہاں پر کوئی انتظام کیا جائے، تاکہ وہ کسی حد تک خود کو محفوظ تصور کریں۔

مقامی فروز نے کہا کہ جس وقت ہم گزربل گاوں میں موجود تھے عین اسی وقت علاقے کے بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران نے یہاں دورہ کرکے باندھ کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس صورتحال سے واقعی میں اس پورے علاقے کو خطرہ لاحق ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بہت جلد انتظامیہ کے ساتھ یہ مسلہ اٹھا کر کسی انتظام کا مطالبہ کریں گے۔

ڈی ڈی سی ممبر بونہ کوٹ بلاک عبدالغنی نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے پچھلے کئی دن سے مسلسل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بانڈی پورہ کے آفس جاکر ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ہر بار آفس میں موجود نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.