ETV Bharat / state

ایڈوائزر بصیر خان نے سونا واری کا دورہ کیا - سوناواری

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ایڈوائزر بصیر احمد خان نے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری تحصیل کا دورہ کر کے ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔

ایڈوائزر بصیر خان نے سونا واری کا دورہ کیا

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 10:26 PM IST

تفصیلات کے مطابق قریب دیڑھ سال بعد شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری میں ایک اعلیٰ سطحی پبلک دربار منعقد ہوا۔ دربار لیفٹیننٹ گورنر کے ایڈوائزر بصیر احمد خان کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع بانڈی پورہ کے تمام اعلی افسران موجود تھے۔

ایڈوائزر بصیر خان نے سونا واری کا دورہ کیا

کورونا وائرس اور اس سے قبل جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی وجہ سے پیدہ شدہ نا مناسب حالات کے بعد اس طرح کا اعلیٰ سطحی پبلک دربا یہاں منعقد کیا گیا جس کے دوران ایڈوائزر بصیر احمد خان نے نہ صرف عوامی وفود کے مسائل کو بغور سنا بلکہ مسائل کو موقع پر ہی متعلقہ افسران کی نوٹس میں لاکر ان کے راہ حل کے حوالے سے یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کئ ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ان کی تکمیل کے حوالے سے بھی بات کی۔

ادھر کئ لوگوں کا کہنا تھا کہ دربار میں میں جن مسائل کی طرف توجہ دینی تھی یا جن کے بارے میں گفتگو لازمی تھی انہیں یا تو فراموش کیا گیا یا ان پہ بات نہیں کی گئی۔

سونا واری کے عوام پانی کی قلت سے پریشان

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئی عوامی وفود کے نمائندوں نے بتایا کہ وہ پر امید ہے کہ جن مطالبات کو انہوں نے ایڈوائزر کے سامنے رکھا وہ ان کے راہ حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.