ETV Bharat / state

کورونا متاثرہ خاتون نے اسپتال کے صحن میں بچی کو جنم دیا

کورونا متاثرہ ایک خاتون کو بانڈی پورہ اسپتال میں مبینہ طور داخل ہونے سے روکا گیا۔ تاہم حاملہ خاتون نے اسپتال کے صحن میں بچی کو جنم دیا۔

کورونا متاثرہ خاتون نے اسپتال کے صحن میں بچی کو جنم دیا
کورونا متاثرہ خاتون نے اسپتال کے صحن میں بچی کو جنم دیا
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 6:40 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے ایک دور دراز گاؤں ویون سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کو اس کے اہل خانہ نے ہفتہ کی صبح دردِ زہ میں مبتلا ہونے کے بعد بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا۔ تاہم کورونا وائرس سے متاثرہ اس خاتون کو مبینہ طور پر اسپتال میں داخل ہونے سے روکا گیا اور مشورہ دیا گیا کہ وہ کووڈ اسپتال کا رخ کریں۔ اس دوران مذکورہ خاتون نے اسپتال گیٹ کے سامنے ہی بچی کو جنم دیا۔

کورونا متاثرہ خاتون نے اسپتال کے صحن میں بچی کو جنم دیا

حاملہ خاتون کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ڈاکٹروں سے منت سماجت کی کہ حاملہ خاتون کا علاج کیا جائے لیکن اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے اسے محض اس وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے سے روکا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ نے لاپروائی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ اسپتال حاجن میں ہے اور متعلقہ ڈاکٹروں نے اسے حاجن ریفر کر دیا تھا اور صرف چند ہی منٹوں میں جب وہ ایمبولینس کے منتظر تھے، خاتون نے اسپتال کے گراؤنڈ میں ہی بچی کو جنم دیا۔

’’مجرمانہ غفلت اور غیر انسانی حرکت‘‘ کے اس افسوسناک واقعے کے خلاف اسپتال میں موجود لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیکل افسر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈکل افسر کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری
میڈکل افسر کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ادھر چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ وہ اس سلسلے میں جلد کارروائی کریں گے۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے میڈیکل افسر کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.