ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: 2018سے بقایا اسکالرشپ واگزار کرنے کا مطالبہ - لیبر کارڈس

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لیبر یونین نے 2018سے اسکالرشپ کے بقایا جات کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 8:08 PM IST

لیبر یونین بانڈی پورہ اور سینٹر آف ٹریڈ یونین بانڈی پورہ نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے 2018سے اسکالر شپ کے بقایہ جات کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ چیف ایکزیکٹیو افسر سیکریٹری جے اینڈ کے، بلڈنگ اینڈ روڈ کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ نے رنیول (Renewal) کی تاریخوں میں توسیع کرکے انہیں کسی حد تک راحت فراہم کی تھی تاہم ساتھ ہی دوسرا حکمنانہ اجراء کرکے انہوں نے اس پسماندہ طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

بانڈی پورہ: 2018سے بقایہ اسکالرشپ کو واگزار کرنے کا مطالبہ

دوسرے حکمنانے کے مطابق ضلع افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جن افراد یا لیبرس نے مقررہ وقت پر اپنی رجسٹریشن یا فارم رنیو نہیں کرائے ہیں ان کے حق میں اسکالرشپ واگزار نہ کی جائے، تاہم لیبرس اور ان کی یونین کے مطابق کورونا وائرس کے باعث وہ مقررہ وقت پر اپنے لیبر کارڈس کو رنیو نہ کر سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی بار انہوں نے متعلقہ دفاتر کا رخ توکیا تاہم کووڈ19 کی وجہ سے دفاتر اکثر کھالی پڑے رہتے تھے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع افسران کے پاس اس (اسکالرشپ) کے لئے مختص رقومات جمع ہیں تاہم سی ای او کے جاری کردہ اس نئے حکمنامے کے تحت ضلع افسران یہ رقومات مطلوبہ افراد تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔‘‘

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت اور 2018سے بقایہ واجبات کو واگزار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ضلع کے پسماندہ طبقے کو راحت پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.