ETV Bharat / state

KVK Distributes Seeds Fertilizer: کرشی وگیان کیندر نے بیج اور کھاد تقسیم کیے

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 1:11 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ہتوشے علاقے میں واقع کرشی وگیان کیندر میں جاری کام کاج کا معائنہ کرنے کی غرض سے ڈائریکٹر ایکسٹینشن SKUAST کشمیر، پروفیسر دل محمد مخدومی نے کے وی کے کا دورہ کیا۔ KVK Distributes Seeds Fertilizer among farmers in Bandipora

KVK Distributes Seeds Fertilizer : کرشی وگیان کیندر نے تقسیم کیے بیج، کھاد

کرشی وگیان کیندر نے تقسیم کیے بیج، کھاد

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر): کرشی وگیان کیندر نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک orientatuon اور ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر درجنوں کسانوں کو جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ ان میں بیج، کھادیں اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران، ملازمین اور کسانوں کو مربوط کاشتکاری کا تعارف کرنا تھا۔

پروگرام کے دوران ڈائریکٹر ایکسٹینشن SKUAST کشمیر، پروفیسر دل محمد مخدومی، نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے بانڈی پورہ کے ہتو شے علاقے میں واقع کرشی وگیان کیندر میں ہو رہے کام کاج کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تربیت پانے والے افسران اور ملازمین کو مربوط کاشتکاری کے مقصد اور فوائد پر روشنی بھی ڈالی۔

مخدومی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دراضل مربوط کاشتکاری کے ذریعے ہم ماحول دوست کاشتکاری اور پیدوار کو فروغ دے سکتے ہیں۔ جس کی موجودہ دور میں ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم مقامی سطح پر فصل اگانے کے ساتھ ساتھ دال، سبزیاں، میوے، شہد، دودھ کی مقامی سطح پر مناسب پیداوار کے قاب ہو جائیں اور اتنے خود کفیل ہو سکیں کہ ہمیں دیگر علاقوں پر انحصار نہ کرنا پڑے۔‘‘

مزید پڑھیں: Poultry Feed and Chicks Distributed بڈگام میں کسانوں میں چوزے تقسیم

پروگرام کے دوران ڈاکٹر نظیر احمد میر اور ڈاکٹر شاہد حسن میر نے اس حوالے سے پاور پوائٹ پریزنٹیشن بھی دی۔ ان کے علاوہ پروگرام کارڈینیٹر KVK بانڈی پورہ ڈاکٹر طارق سلطان انچارج ہیڈ KVK گریز ڈاکٹر بلال احمد، چیف ایگریکلچر آفیسر بانڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری، چیف انمل ہسبنڈری افسر باندی پورہ، چیف ہارٹیکلچر افسر، ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری افسر،KVK میں کام کر رہے سائنسدانوں نے پروگرام میں شرکت کی اور مربوط اور ماحول دوست کاشتکاری کے ضمن میں اپنے تجربات اور آہنی آراء پیش کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.