ETV Bharat / state

کوروناوائرس: سوناواری میں تربیتی پروگرام منعقد - بانڈی پورہ

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری علاقے میں کورونا وائرس کے متعلق جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

شمالی کشمیر کے سمبل  سوناواری علاقے میں کورونا وائرس کے متعلق تربیتی پروگرام

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 4:59 PM IST

جانکاری پروگرام کا انعقاد محکمہ صحت اور سیول انتظامیہ کے اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد عام لوگوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، بچاؤ کے لئے صحت و صفائی کے طریقوں سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔

یہ پروگرام سمبل تحصیل کے ڈاک بنگلو میں منعقد ہوا جس میں علاقے کی آشا ورکروں، آنگن واڑی ورکروں اور محکمہ صحت سے وابستہ عملے کو ماہرینِ صحت نے جانکاری دی اور انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا۔

شمالی کشمیر کے سمبل سوناواری علاقے میں کورونا وائرس کے متعلق تربیتی پروگرام

اس موقعے پر ماہرین نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے شرکاء کو احتیاطی تدابیر سے کام لینے اور پھر اپنے علاقوں میں عام لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پروگرام میں تحصیلدار سمبل کے علاوہ محکمہ صحت کے کئ سرکردہ افسران موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے سبب اب تک 5000قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیں اور عالمی ادراہ صحت نے اسے ’عالمی وبا‘ قرار دیا ہے۔

وائرس کے سبب جہاں اکثر ممالک میں عوام کو ایک جگہ جمع ہونے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے، وہیں جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے شعور بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.