ETV Bharat / state

شیر کشمیر اسٹیڈیم میں 'کشمیر سپورٹس فیسٹیول' کا آغاز

شیر کشمیر اسٹیڈیم میں آج کشمیر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوا، رنگارنگ تقریب میں موسیقی کے علاوہ مارشل آرٹس کے کئی کرتب پیش کیے گئے۔

کشمیر سپورٹس فیسٹیول
کشمیر سپورٹس فیسٹیول
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 6:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں آج کشمیر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ یہ سپورٹس فیسٹیول جموں و کشمیر پولیس بانڈی پورہ کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کا افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے ہمراہ کیا۔

کشمیر سپورٹس فیسٹیول

اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کے وجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ شری راہل ملک کے علاوہ سیول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسکولی بچے اور سینکڑوں کی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔ آج کی اس رنگارنگ تقریب میں موسیقی کے علاوہ مارشل آرٹس کے کئی کرتب پیش کیے گئے۔ اس موقع پر آر آر بھٹناگر نے فیسٹول میں شرکت کر رہے کئی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: بی جے پی کنونشن میں رہنماؤں کی شرکت

ایک مہینے تک مسلسل جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں چار مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ جن میں فٹ بال، والی بال، کبڈی، ٹینس اور کرکٹ شامل ہیں۔ ابھی تک 200 سے زائد ٹیموں نے اس فیسٹیول میں رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں ضلع بانڈی پورہ کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی پی نے فیسٹیول کی تفصیلات اور اس کی اہمیت کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.