اس دوران دراس کے پولو گراونڈ میں فوج کی جانب سے موٹر سائکل 'ڈیر ڈیول' کی نمائش کی گئی۔ اس دوران لداخ کے مقامی افراد کی جانب سے کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا۔
کرگل دیوس کی تیاریوں کے موقع پر فوج کا کہنا تھا کہ کرگل وجئے دیوس کے دوران کلچرل پروگرام کا انعقاد اسلئے کیا جاتا ہے تاکہ مقامی لوگوں کا کرگل جنگ میں فوج کا ساتھ دینے کو سراہا جائے اور مقامی لوگوں کو بھی یاد کیا جائے۔
خیال رہے کہ کرگل جنگ کی کامیابی کے سلسلے میں سہ روزہ کرگل وجئے دیوس دراس میں منعقد کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر 26 جولائی کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند اور فوجی سربراہ بپن راوت 1999 شرکت کریں گے اور کرگل جنگ میں ہلاک ہوئے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔