ETV Bharat / state

امام عالی مقام سے عقیدت کا اظہار، جلوس عزاء برآمد

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 10:31 PM IST

اس جلوس میں عزاداران نے امام عالی مقام کے الگ الگ دستے برآمد کئے جن میں عزاداران نے روائتی مرثیہ خوانی، نوحے، سوز و سلام اور سینہ زنی کی صورت میں محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

جلوس عزاء برآمد
جلوس عزاء برآمد

اس سلسلے میں شیعہ آبادی والے علاقوں میں ماتمی جلوس برآمد کئے جاتے ہیں۔ اسی مناسبت سے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں جلوس عَزا برآمد کیا گیا- جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ محمد و آل محمد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس سوناواری علاقے کے اندرکوٹ سے برآمد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں مرد و زن جوان و بزرگ عزاداروں نے شرکت کرکے پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم اور ان کے چہیتے نواسے امام حسن کی شان میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔

جلوس عزاء برآمد

اس عظیم الشان جلوس میں عزاداران نے امام عالی مقام کے الگ الگ دستے برآمد کئے جن میں عزاداران نے روایتی مرثیہ خوانی، نوحے، سوز و سلام اور سینہ زنی کی صورت میں محمد و آل محمد سے عقیدت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام

کئی عزاداروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان جلوسوں کا مقصد نہ صرف امام عالی مقام سے عقیدت کا اظہار کرنا ہے بلکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اخوت اور بھائی چارگی کا پیغام عام کرنا ہے اور اس کا بھر پور مظاہرہ ان جلوسوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.