ETV Bharat / state

Mushaira at Sumbal Bandipora: سمبل میں محفل مشاعرہ - سمبل سوناواری مشاعرہ

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منعقدہ محفل مشاعرہ میں مدعو کیے گئے متعدد نوجوان شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ Sumbal Bandipora Mushaira

سمبل میں محفل مشاعرہ
سمبل میں محفل مشاعرہ
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 12:05 PM IST

بانڈی پورہ: جہلم ویلی کلچرل فورم سمبل سوناواری نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سمبل میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا۔ مشاعرے میں وادی کے سرکردہ شعرا، ادبا اور قلمکاروں نے حصہ لیا۔ مشاعرے کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر، صدر محمد امین بٹ، نے انجام دی جب کہ ان کے ساتھ شبنم تلگامی، شاکر شفیع، جوہر رمضان سلیم یوسف اور سکول کے سربراہ محمد اشرف ملا بھی ایوان صدارت میں موجود رہے۔ Jhelum Valley Cultural Forum Holds Mushaira at Sumbal

سمبل میں محفل مشاعرہ

فورم کے صدر فاروق سمبلی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ مشاعرے میں وادی کے مختلف علاقوں سے مدعو کیے گئے شعرا نے اپنا منظوم کلام پیش کرکے داد تحسین حاصل کی۔ بزرگ شعرا اور ادبا نے نوجوان شعرا کے شرکت کرنے اور اپنا منظوم کلام پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی گئی۔ Musharai at Girls High School Sumbal

ادبی مرکز کمراز کے صدر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ادبی پروگرامز نہ صرف نوجوانوں قلمکاروں، شعرا کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں بلکہ ان کے اندر خود اعتمادی کے جذبہ کو بھی مزید مستحکم بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے زبان و ادب اور تاریخ و ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔ Sumbal Sonawari Mushaira

مزید پڑھیں: Mushaira in Ganderbal واکورہ، گاندربل میں ادبی تقریب کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.