ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کسان میلے کا انعقاد - جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے کسانوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے کسان میلے کا انعقاد کیا۔

jammu and kashmir
jammu and kashmir
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 9:18 PM IST

Updated : Mar 9, 2021, 9:49 PM IST

بانڈی پورہ میں منعقد کسان میلے کا افتتاح علاقے کے ڈی سی اویس احمد نے کیا۔ یہ میلہ ڈاک بنگلہ سمبل سوناواری میں منعقد کیا گیا جہاں کئی اسٹالز لگائے گئے اور اس میں کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کسان میلے کا انعقاد

میلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر آف ایگریکلچر (جموں و کشمیر) محمد اقبال اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں کے علاوہ عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگریکلچر محکمے کو ہدایات دی کہ کسانوں کی مشکلات کا حل تلاش کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ 'ڈیری فارمنگ، مچھلی پالن اور پولٹری فارم جیسے شعبوں کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کسانوں کو بھی تلقین کی کہ وہ بھی ہر سرکاری مراعات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 9:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.