ETV Bharat / state

باندی پورہ: ہسپتال تو بن گیا لیکن وہاں جانے کے لیے سڑک نہیں - etv bharat urdu

ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں حکومت کی جانب سے تعمیر کیے گئے اسپتال تک پہنچنے کے لیے کوئی مناسب راستہ نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اس کی جانب توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے-

ہسپتال تو بن گیا لیکن وہاں جانے کے لئے سڑک نہیں

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 7:50 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں کئی سال پہلے حکومت نے ایک اسپتال تعمیر کیا ہے لیکن اسپتال تک جانے کے لئے کوئی مناسب راستہ نہیں ہے-

اجس سوناواری کے لوگوں نے آج ڈی ڈی ڈی سی ممبر کے ہمراہ اسپتال کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا- احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ اسپتال میں گاڑی یا ایمبولینس کا پہنچنا تو دور، مریضوں کا پیدل جانا بھی دشوار ہے-

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے-

ہسپتال تو بن گیا لیکن وہاں جانے کے لئے سڑک نہیں

اجس تحصیل میں واقع اس اسپتال میں پہنچنے کے لئے کوئی مناسب راہ نہیں ہے- انہوں اس کے علاوہ کہا کہ اسپتال میں ٹیسٹ وغیرہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری کا بھی فقدان ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اجس کے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ سالوں سے تعمیر شدہ اس اسپتال میں پہنچنے کے لیے مریضوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے- انہوں نے کہا کہ اگر کسی وقت مریض کی حالت خراب ہو تو وہ رستے میں ہی دم توڈ سکتا ہے کیونکہ اسپتال تک کوئی گاڑی نہیں پہنچ پاتی- مریضوں کو پھر کندے یا چارپائی پر بٹھا کر اسپتال تک پہنچایا جاتا ہے-
مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو اس حوالے سے کئی مرتبہ مطلع کیا تاہم اس مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی- انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے لئے کوئی مناسب راستہ تعمیر کیا جائے تاکہ مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں آسائش ہو-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.