ETV Bharat / state

بانڈی پورہ کالج نے روڈ ریس کااہتمام  کیا - Degree College Bandipora

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج نے روڑ ریس کا اہتمام کیا جس میں کئی طلباء نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ کالج نے روڈ ریس کا کیا اہتمام

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 5:15 PM IST

شمالی کشمیر میں حسن خیھامی میموریل گورنمٹ ڈگری کالج، بانڈی پورہ نے سالانہ روڈ ریس کا اہتمام کیا جس میں کئی طلباء نے شرکت کی۔

روڑ ریس ضلع بانڈی پورہ کے آلوسوسہ سے شروع ہوکر پوتوشہ میں اختتام پزیر ہوئی۔

بانڈی پورہ کالج نے روڈ ریس کا کیا اہتمام

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے پوتوشہ میں ریس جیتنے والوں میں اسناد و ایوارڈز تقسیم کیے۔

فاروخ احمد لون، سیمسٹر (6) کے طالب علم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسرے سمسٹر کے زبیر شفیع خان نے دوسری اور احسان سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے ریس میں حصہ لینے پر طلباء کو مبارک باد دی، انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔

انہوں نے کالج میں کھیل کود کی سرگرمیوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے میں ضلع انتظامیہ سے کالج کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انتظامیہ کالج میں کھیل سرگرمیوں کو منظم کرنے میں ہر ممکن حمایت فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.