ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے رہنما ہلال لون ضمانت پر رہا - جموں و کشمیر

ہلال لون، رکن پارلیمان اکبر لون کے صاحبزادے ہیں اور ان پر ڈی ڈی سی انتخابی ریلی کے دوران 'نفرت انگیز تقریر' کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ہلال لون ضمانت پر رہا
ہلال لون ضمانت پر رہا
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 10:23 AM IST

Updated : Mar 5, 2021, 3:52 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان اکبر لون کے صاحبزادے ہلال اکبر لون کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا- ہلال اکبر لون کے اہل خانہ کے مطابق انہیں گزشتہ شام دیر گئے قریب بیس روز بعد ٹاڈا عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے اور وہ واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

ہلال اکبر لون کے چھوٹے بھائی بلال لون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ 'ان کے بھائی کو گزشتہ شب، ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور وہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں کورٹ اور تمام ان وکلاء اور دیگر افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کی مدد کی۔

ٹویٹ
ٹویٹ

انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ 'بہت خوشی کا مقام ہے کہ میرے بھائی ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں اور اپنے گھر واپس پہنچے ہیں، اللہ کا شکر ہے۔ ان وکلا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں ٹاڈا عدالت میں پیش کر کے ضمانت کروائی اور ان سب کا شکریہ جنہوں نے کسی بھی طرح اس میں مدد کی۔'

یہ بھی پڑھیں: 'یو اے پی اے ایکٹ' کے تحت رکن پارلیمان کا بیٹا ہلال لون گرفتار

ہلال اکبر لون کو 16 فروری کو سمبل پولیس نے یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ ان پر ڈی ڈی سی انتخابی ریلی کے دوران 'نفرت انگیز تقریر' کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 5, 2021, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.