ETV Bharat / state

Medical Negligence in Gurez: چودہ سالہ لڑکے کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم

محکمہ صحت نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز بگھتور علاقہ میں 14 سالہ لڑکے کی مبینہ طور پر طبی لاپرواہی کی وجہ سے موت واقع ہونے کے سبب تحقیقات کا حکم دیا ہے۔Medical Negligence in Gurez

health-dept-orders-inquiry-into-the-death-of-teenager-due-to-medical-negligence-in-gurez
چودہ سالہ لڑکے کی ہلاکت پر انکاوئری کا حکم
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 6:45 PM IST

بانڈی پورہ: چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ نے گریز کے بگھتور علاقے میں 14 سالہ لڑکا عمر احمد ولد غلام رسول بٹ کی موت کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات صادر کیے ہیں۔اس حوالے سے سی ایم اور بانڈی پورہ نے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ چار رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد آصف خان، ڈاکٹر پرویز احمد وانی، ڈاکٹر منظور احمد اور محمد یعقوب ناصر شامل ہیں۔کمیٹی کو پانچ دنوں کے اندار اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Inquiry on Medical Negligence in Gurez

چودہ سالہ لڑکے کی ہلاکت پر انکاوئری کا حکم

واضح رہے کہ چودہ سالہ عمر احمد کشن گنگا دریا میں ڈوب گیا تھا۔اگرچہ فوری طور پر مقامی لوگوں نے لڑکے کو بچا کر مزید علاج و معالجہ کے خاطر نزدیکی ہسپتال بگھتور پہنچایا گیا۔ تاہم ہسپتال میں طبی عملہ کا کوئی بھی فرد موجود نہ ہونے کی وجہ سے لڑکے کی موت ہوئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے زور دار احتجاج کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ احتجاجی افراد کے مطابق طبی عملہ کی غیر حاضری کی وجہ سے لڑکے کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.