ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: 350 بچوں کو مارشل آرٹس ٹریننگ فراہم کرنے والی اکیڈمی - گولڈ میڈل

حال ہی میں ایک مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بشارت جمال کا کہنا ہے کہ 'اگر انہیں مدد فراہم کی جائے تو وہ بین الاقوامی سطح پر بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔'

بانڈی پورہ
بانڈی پورہ
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 5:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں قائم حیدر اسپورٹس اکیڈمی پچھلے کئی برسوں سے سینکڑوں بچوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دے رہی ہے۔ اس وقت بھی ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریباً ساڑھے تین سو نوجوان ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ ان میں لڑکیوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

حال ہی میں حیدرآباد میں منعقدہ نیشنل تھائی باکسنگ چمپئن شپ میں اکیڈمی کی جانب سے کھلاڑیوں نے دو گولڈ، دو سلور اور دو برونز میڈل حاصل کر کے پہلی پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

ساڑھے تین سو بچوں کو مارشل آرٹس ٹریننگ فراہم کرنے والی حیدر اسپورٹس اکیڈمی

بہترین کارکردگی کے لیے اکیڈمی کے کوچ مظفر احمد اور فیروز احمد کو پرو نائٹ فائٹ نیشنل چمپین شپ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کر رہے کھلاڑی اور حال ہی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بشارت جمال نے کہا کہ 'اگر انہیں مدد فراہم کی جائے تو وہ بین الاقوامی سطح پر بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیے
ترال: دور افتادہ گاؤں بنگہ ڈار انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

وہیں، کوچ فیروز احمد کو بھی نیشنل چمپین شپ کے دوران اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا 'بانڈی پورہ میں گزشتہ کئی برسوں سے نوجوان بین الاقوامی سطح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں'۔

جموں و کشمیر کے نوجوان اب کرکٹ اور فٹ بال کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں مالی مدد بھی فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.