ETV Bharat / state

طلبا کا کشمیر یونیورسٹی کے خلاف احتجاج - کشمیر یونیورسٹی کے خلاف پرزور احتجاج

جی ڈی سی بانڈی پورہ کے طلبا نے آج کشمیر یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کیا، بچوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

gdc bandipora students
gdc bandipora students
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈی پورہ کے طلبا نے آج کشمیر یونیورسٹی کے خلاف پرزور احتجاج کیا۔

طالب علموں نے یونیورسٹی کے شعبہ امتحنات کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔

طالب علموں نے یونیورسٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں زیر تعلیم سبھی طلاب کو نباتیات میں فیل کرار دیا گیا ہے جس سے بچوں کے مستقبل پر منفی اثرات پڑھ سکتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'یونیورسٹی کے شعبہ امتحنات نے جان بوجھ کر طالب علموں کو ناکام قرار دیا ہے'۔

طلبا نے اعلی حکام سے پر زور مطلبہ کیا کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔ نباتیات کے پرچوں کو پھر سے چیک کیا جائے، جس سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچے گا۔

کشمیر یونیورسٹی کے خلاف احتجاج

دنیا ایک جانب کورونا وائرس سے جھوج رہی ہے وہیں دوسری طرف طلبا کی پڑھائی سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے اور اگر ہم کشمیر کی بات کریں، خطے میں عسکریت پسندی کی وجہ سے اکثر لاک ڈاؤن رہتا ہے، جس سے طلبا کی تعلیم ہمیشہ سے متاثر ہوتی رہی ہے۔

باقی ریاستوں میں جہاں ایک طرف گریجیو ایشن کے طالب علموں کی ڈگری تین سال میں مکمل ہوتی ہے وہیں کشمیر میں اس ڈگری کو مکمل ہونے میں چار سال کا وقت صرف ہو تا ہے، کیونکہ اکثر و بیشتر کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.