بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت بانڈی پورہ آج ترکپورہ نام کے گاؤں میں بھی ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں ترکپوڑہ اور ملحقہ گاؤں سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد کی جانچ پڑتال کر کے انہیں مفید طبی مشورے فراہم کرنے کے علاوہ ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔
اس طبی کیمپ میں خواتین اور بزرگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس طبی کیمپ میں مختلف امراض سے وابسطہ ماہر امراض کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ جن میں سی آر ایف کے علاوہ مقامی ڈاکٹر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سی آر ایف تھرڈ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر راکیش شرما کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف3 بٹالین کے دیگر افسران، پروفیسر اسماعیل آشنا ، علاقے کے سرپنچ اور دیگر سماجی کارکنان بھی موجود تھے ،مقامی باشندوں نے سی آر ایف پی ایف کی جانب سے اس دور دراز اور پسماندہ علاقے میں اس طرح کے میگا ایونٹ کے انعقادکا خیر مقدم کیا ۔
مزید پڑھیں: CRPF Medical Camp سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد
کمانڈنگ افسر 3 بٹالین نے کیمپ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد غریب اور پسماندہ لوگوں طبی سہولیات کے حوالے سے راحت پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں ایسے دس طبی کیمپوں کا انعقاد ہونا ہے، جن میں آج یہ چوتھا کیمپ انجام دیا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ سی آر پی ایف کی جانب سے سال بھر مفت دوایاں اور دیگر طبی سہولیات مددگار نامی ہیلپ لائن کے ذریعے سے فراہم کیے جارہے ہیں ۔