ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں پولیس نے چار افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ کی ہدایت پر بانڈی پورہ پولیس نے ہفتہ کے روز حاجن قصبے میں چار افراد کو کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے اور ان پر مقدمہ درج کیا۔
حاجن پولیس تھانہ میں مذکورہ افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: اشرف صحرائی کے دو بیٹے گرفتار
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کورونا کرفیو پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں بصورتِ دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔