محکمہ سے وابستہ چند ملازمین نے ای ٹی وی کو بتایا کہ انہیں یہاں ڈیوٹی پر روز و شب معمور کیا جاتا ہے تاہم یہ عمارت کبھی بھی گر سکتی ہیں اور ان کی جان جاسکتی ہےکیونکہ انہیں اسی عمارت میں سونا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ باہر رات کو سو نہیں سکتے کیوںکہ علاقہ سنسان ہے اور سردیوں کے بھی ایام چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے بارہا مذکورہ محکمہ کے اعلی افسران تک یہ بات پہنچائی تاہم محکمہ نے کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی وقت یہ عمارت ان پر گر سکتی ہیں اور اس طرح سے انسانی جانوں کے زیاں ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔
ملازمین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے جلد کوئی قدم اُٹھایا جائے تاکہ وہ بھی ذہنی طور پر مطمئن ہوکر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔