ETV Bharat / state

Fire in Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر - بانڈی پورہ میں رہائشی مکانات خاکستر

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل میں دوران شب آگ لگنے سے 5 رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے جس میں کروڑوں کا نقصان بتایا جا رہا ہے۔ residential houses gutted in Bandipora

بانڈی پورہ میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 12:38 PM IST

بانڈی پورہ میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وادی تلیل کے گرٹہ نالہ گائوں میں پیر کی رات دیر گئے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire In Baramulla بارہمولہ میں آتشزدگی ، ایک رہائشی مکان خاکستر

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر سے نمودار ہوئی اور اس نے قریب کے چار مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے مکان خاکستر ہو گئے، اندیشہ لگایا جا رہا ہے کہ اس آتشزدگی میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ اس حوالے سے سب ڈویزنل مجسٹریٹ گریز نے ابتدائی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو تلیل کے گرٹ نار علاقہ میں ایک گھر سے آگ نمودار ہوئی جس نے آس پاس کے چار دیگر مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کا بنیادی سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔ تاہم اہم بات یہ رہی کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، وادی تلیل میں اکثر مکانات لکڑی کے بنے ہوئے ہیں ایسے میں آگ لگنے اور اس میں مکانات کے پوری طرح سے خاکستر ہونے کا اندیشہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.