ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: محکمہ سوشل ویلفیئر میں بدعنوانی

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری علاقے میں محکمہ سوشل ویلفیئر میں سیاسی اثر و رسوخ پر ہو رہی بدعنوانی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

بانڈی پورہ: محکمہ سوشل ویلفیئر میں بدعنوانی
بانڈی پورہ: محکمہ سوشل ویلفیئر میں بدعنوانی
author img

By

Published : May 23, 2020, 4:07 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں ایک خاتون میونسپل کونسلر غیر قانونی طریقے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں مختلف اسکیموں کے تحت پینشن حاصل کر رہی ہیں ای ٹی وی بھارت کو کئی روز قبل ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ سمبل میونسپل کمیٹی کی ایک خاتون کونسلر جو سوناواری میں کانگریس کی سینئر خاتون رہنما بھی ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر سے اس کے پورے کنبہ کو مختلف اسکیموں کے تحت پینشن مل رہا ہے۔

بانڈی پورہ: محکمہ سوشل ویلفیئر میں بدعنوانی

ای ٹی وی بھارت نے جب اس کی تحقیق شروع کی تو معلوم ہوا کہ کونسلر، اس کا شوہر اور اس کے دو بچے بھی کئی برسوں سے الگ الگ اسکیموں کے تحت مذکورہ ڈیپارٹمنٹ سے فائدہ حاصل کرتے آ رہے ہیں۔

رفیقہ بیگم نامی کونسلر محکمہ کی ڈبلیو آئی ڈی اسکیم سے پینشن حاصل کر رہی ہے، اس کے شوہر اولڈ ایج پینشن حاصل کر رہے ہیں جن کی عمر 42 سال ہے جبکہ اس اسکیم کے لئے کم سے کم 60 سال کی عمر کا ہونا لازمی ہے۔

ادھر مذکورہ خاتون کے دو بچے جو جسمانی طور معذوروں کے لئے مختص اسکیم میں رجسٹرڈ ہیں اور کئی برسوں سے اس اسکیم کے تحت سرکاری خزانے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ دونوں بچے بہ صحت و سالم ہیں اور وہ جسمانی طور پر معذور ہیں نہ ذہنی طور پر۔

ای ٹی وی نے بھارت نے جب اس مسئلے کی تہہ تک جاتے ہوئے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر محمد الطاف سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس سب سے پہلے لاعلمی ظاہر کی تاہم اسرار کرنے پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں تحقیق کریں گے اور اگر ایسا کچھ پایا گیا تو وہ اس کے خلاف سخت کارروائی بھی کرینگے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر نازیہ وانی سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاتون اور ان کا سارا کنبہ ان اسکیموں کے تحت ڈیپارٹمنٹ سے پینشن حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے یہ فوائد حاصل کرتی آئی ہیں تاہم انہوں نے بھی اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ وہیں ای ٹی وی بھارت نے جب یہ مسئلہ انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تو انتظامیہ نے بعد میں خاتون کونسلر کے بینک کھاتوں کو فی الحال بند کر دیا ہے اور اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

دریں اثناء جب ای ٹی وی بھارت نے مذکورہ خاتون سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے سے قطعی انکار کیا، جبکہ تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ مذکورہ خاتون ان اسکیموں کے تحت ڈیپارٹمنٹ سے برسوں سے پینشن وصول کرتی آ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.