تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن نے وائلڈ لایف کنزرویشن فنڈ کے اشتراک ضلع بانڈی پورہ میں صفائی سے متعلق جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا۔
جانکاری پروگرام کے تحت او ڈی ایف اسسٹانبلی، پلاسٹک کا استعمال، اینٹی پالیتھین، ساینٹفک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ماحول سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔
پروگرام میں ضلع کے پنچایت افسر کے علاوہ کئی طالب علموں اور مقامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پر منتظیم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے مزید پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ ضلع بانڈی پورہ کا بیشتر علاقہ ایشیا کے سب بڑے جھیل کے کنارے پر آباد ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے اسے بچائے رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں بیداری پیدا کی جائے۔