ETV Bharat / state

Accident in bandipora حاجن میں 'ہٹ اینڈ رن' واقعے میں ایک بزرگ شخص کی موت

متوفی کی شناخت 58 سالہ غلام محمد ہرہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔۔Accident in bandipora

حاجن میں تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 1:46 PM IST

Updated : Aug 21, 2022, 3:20 PM IST

سرینگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح بہار آباد حاجن بانڈی پورہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر کی طرف جا رہے معمر شہری کو تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت 58 سالہ غلام محمد ہرہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔

حاجن میں 'ہٹ اینڈ رن' واقعے میں ایک بزرگ شخص کی موت

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح ایک تیز رفتار گاڑی نے بزرگ شخص کو کچل دیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا - مقامی لوگوں کے مطابق مہلوک شخص جس کی شناخت غلام محمد حُرا ولد صابر احمد حُرا ساکن بہار آباد کے طور بتائی گئی اس وقت ایک قریبی مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر آ واپس آرہا تھا-۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔ ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور گاڑی اور ملوث ڈرائیور کا سراغ نکالنے کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں ہفتہ کی شام ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے، تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح چل بسا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زوجیلا پاس سے آنے والی سمیر احمد نجار کی گاڑی رنگا موڑ کے قریب سڑک سے لڑھک گئی، جس کے نتیجے میں سمیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ُانہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُنہیں صورہ ریفر کیا گیا۔ اُن کے مطابق اتوار کی صبح حادثے میں زخمی ہوئے سبھاش چندر کی بھی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح سے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی ہے۔ دیگر دو زخیوں کی شناخت امتیاز احمد وانی اور کلدپ کمار کے بطور کی گئی اور اُن کی حالت میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ Sonamarg Road Accident سونہ مرگ سڑک حادثہ میں 2 لوگوں کی موت،2دیگر زخمی

Last Updated : Aug 21, 2022, 3:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.