جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سوناواری میں عید غدیر کے سلسلے میں ایک تقریب Eid al-Ghadir Conference Organised in Inderkoot کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں نامور علماء دین، دانشور حضرات اور شعراء کرام نے حصہ لے کر حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس میں مولانا شیخ غلام حسین مَتو، مولانا منظور احمد ملک اور مولانا بشیر احمد بوٹو نے عیدِ غدیر کے تعلق سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ معروف شعراء و نعت خواں نے حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ کی خدمت میں منظوم کلام کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔Eid al-Ghadir Conference
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ میں عید غدیر منائی گئی
تقریب میں حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ کی سیرت طیبہ پر زور دیا گیا اور ان کے نقوش کو نمونہ حیات سے تعبیر کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر طلبا و طالبات میں مطالعہ کتب کے شوق کو فروغ دینے کی غرض سے ایک "بُک ریڈنگ" انعامی مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں درجنوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ Eid al-Ghadir Conference