چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ نے جمعہ کو ضلع ریڈ کراس فنڈ میں خیر سگالی کے طور پر پانچ لاکھ روپے کی امداد فراہم کی۔
پانچ لاکھ روپے کا چیک چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کے سپرد کیا۔ ڈی سی بانڈی پورہ نے فلاحی کاموں میں حصہ لینے پر محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع میں سیول سوسائٹی کو متحرک و فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے تعلیمی و غیر تعلیمی اداروں کے فنڈز اور وسائل کو جمع کرکے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا عندیہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں لوگوں کے مفادات کے لیے ہر سال وسائل جمع کرنے کے سبھی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔‘‘
انہوں نے ریڈ کراس فنڈ میں تعاون پیش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کرے اور ہمیں ریڈ کراس کو ہمیشہ اپنا تعاون دینا چاہئے۔‘‘
ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی تکمیل کے لیے ریڈ کراس سوسائٹی پریشانی میں مبتلا لوگوں کو خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔