ETV Bharat / state

Drug De Addiction Programme بانڈی پورہ میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی نشست

جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے اور عوام میں اس حوالہ سے آگاہی پھیلانے کی غرض سے حکومتی سطح کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Kashmir Drug menace

1
1
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 3:22 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نائدکھائی میں طلباء کے لئے ایک کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدعو کیے گئے مقررین نے طلباء کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی اور منشیات کی وجہ سے سماج پر مرتب ہو رہے منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا۔ Drug De Addiction Programme in Bandipora

منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی نشست منعقد

پروگرام کے دوران ایس ڈی ایم سمبل، ڈاکٹر بشیر لون نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے طلباء و طالبات کے مجموعی فائدے کے لئے ایسے کونسلگ پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور دیگر ثقافتی پروگراموں میں بھی پیش پیش رہا کریں جس سے انکی جسمانی و ذہنی صحت برقرار رہے گی۔ Counselling Session for Students on Drug De Addiction

انہوں نے سماج سے منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے طلبہ سے از خود نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.