اس دوارن انہوں نے ضلع میں زیر تعمیر پروجکٹز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم شادی پورہ، ٹوریسٹ رسیپشن سینٹر، صدکوٹ، پائین، ضلع اسپتال بانڈی پورہ، ون اسٹاپ سینٹر، سی ٹی ہوسٹل بلڈنگ، پالی ٹیکنک کالج بانڈی پورہ کے علاوہ متعداد تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقعے پر ان کو بتایا گیا کہ 'تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہیں اور کچھ پروجیکٹز کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
اس موقعے پر پرنسپل سکریٹری نے تعمیراتی ایجنسیز اور افسران پر زور دیا کہ 'وہ تعمیراتی کاموں میں تیزی لائے تاکہ ان پروجیکٹز کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے جس سے عوام کو راحت مل سکے۔
ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے یوتھ سروسز این اسپورٹس کے تحت کھیل کا سامان بھی تقسیم کیا۔