ETV Bharat / state

Mahila Morcha Bandipora: بانڈی پورہ میں مہیلا مورچہ کی جانب سے اسپورٹس کٹ تقسیم

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 9:13 PM IST

بی جے پی مہیلا مورچہ کی طرف سے بانڈی پورہ میں کرکٹ کرکٹ کٹ تقسیم کیا گیا۔ مہیلا صدر ناہیدہ قمر نے کہا کہ علاقے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کھیل کود میں شرکت کرنا چاہتی ہے BJP Bandipura۔

Mahila Morcha Bandipora
Mahila Morcha Bandipora

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر ناہیدہ قمر نے ضلع کی دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی کئی ٹیموں میں اسپورٹس کٹ تقسیم کئے۔ یہ اسپورٹس کٹ اہم شریف، بونہ کوٹ، لانکریشی پورہ اور دیگر کئی دور دراز اور دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والی کرکٹ ٹیموں میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر کٹ حاصل کرنے والے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناہیدہ قمر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ایک بڑی تعداد میں نوجوان کھیل کود میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، تاہم بہتر سہولیات مہیا نہ ہونے کی وجہ سے وہ بہتر انداز میں اپنا ٹیلنٹ سامنے نہیں لا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام بلا شبہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں اہم رول ادا کرتے ہیں Distribution of sports kits by Mahila Morcha in Bandipora۔

ویڈیو دیکھیے۔

ناہیدہ قمر نے کہا کہ بی جے پی نے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدام اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کھیل کود میں دلچسپی اور اس کو بڑھاوا دینے سے نوجوان کو منشیات جیسی وباء سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.