جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا لنک روڈ جو کہ بانڈی پورہ مین مارکیٹ اور منی اسکٹریٹ بانڈی پورہ سے محض تھوڑی فاصلے پر واقع ہے۔ لیکن یہ روڈ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ مریضوں کو اسپتال لے جانے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ ضلع اسپتال بھی یہاں سے زیادہ دور نہیں ہے۔
کیچڑ اور پانی کی وجہ سے طلبا وطالبات کو آنے جانے میں کافی مشکلات ہوتی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ محکمہ آر اینڈ بی نے پچھلے سال اس لنک روڈ کا کام کی ذمہ داری لیا تھا۔ لیکن پتھر یا باجری ڈالنے کے بجائے اس پر خالص مٹی ڈالی گئی جس سے اس سڑک کی حالت اور بھی خستہ ہوگئی۔
جس کے باعث اس پر چلنا اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔ جب کہ بارش کے دوران اس پر چلنا ناممکن ہو گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کالونی میں ایک Dialysis کا مریض بھی ہے۔ جسے اکثر اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ تاہم لنک روڈ کی حالت بے حد خستہ ہونے کہ وجہ سے اسے کاندھے پر اٹھاکر مین روڈ تک لے جانا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ, 10 افراد ہلاک
مقامی افراد نے ڈی سی بانڈی پورہ سے مطالبہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح سے انہوں نے بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقوں کی ڈھلانوں تک میگڈا مائزڈ روڈ بچھا دیا اسی طرح سے یہاں بھی راستہ بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات ختم ہو سکے۔