ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج مِنی ڈی سی آفس کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور ملازمین کی حاضری کا معائنہ کیا۔ جس دوران متعدد ملازمین کو غیر حاضر پایا گیا۔
اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غیرسنجیدہ ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے ملازمین کو متنبہ کیا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس موقعے پر انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری کی جانچ کرنے کے احکامات صادر کئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: ضلع میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ
دورے کے دوران انہوں نے دفتروں کے ارد گرد صحت و صفائی کے یقنی بنانے پر زور دیا۔ جبکہ ڈی سی افس میں غسل خانوں کی صفائی کے ہدایات جاری کیے۔
انہوں نے صفائی کو یقینی بنانے کے لئے منی سیکٹریٹ میں نوڈل افسر تعینات کرنے کے بھی احکامات صادر کئے۔