ETV Bharat / state

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے سبھی کو ویکسین لینے کی تلقین کی

بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کووڈ-19 ویکسینیشن کا پہلا ڈوز لے کر سبھی لوگوں سے ویکسین لینے کی تلقین کی۔

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے سبھی کو ویکسین لینے کی تلقین کی
ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے سبھی کو ویکسین لینے کی تلقین کی
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 3:22 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے بانڈی پورہ میں کووڈ-19 کی ویکسینیشن کا پہلا ڈوز لیا۔ اس موقع پر تقریبا ڈیڑھ سو ملازمین کو بھی ویکسین دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے سبھی کو ویکسین لینے کی تلقین کی

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ' اب یہ ایک آسان عمل بن چکا ہے اور یہ ہر طرح سے مفید ہے۔ انہوں نےکہا کہ' میں ایسے سبھی ماہرین کو مبارکباد پیش کررہا ہوں جنہوں نے انتھک محنت کرکے کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے یہ ویکسین تیار کی ہے'۔

انہوں نےکہا کہ ضلع میں تقریباً دس ہزار فرنٹ لائن ورکرس کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایسے سبھی افراد کو ویکسین لینے کی تلقین کی جو اس کے لئے مستحق قرار دئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی بھارت کی کووڈ-19 ویکسینیشن کی تعریف کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام میڈیکل اور دیگر ایسے عملے کا شکریہ ادا کیا جس نے کووڈ-19 کے دوران اپنی خدمات انجام دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.