بانڈی پورہ: کوآپریٹو سوسائٹیز، بانڈی پورہ نے جمعرات کو سُمبل قصبہ میں کوآپریٹرس کے لئے ایک روزہ آگاہی اور تقسیمِ اسناد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کے انعقاد کا مقصد سوناواری علاقے کے مختلف دیہات میں کام کرنے والی کوآپریٹو اکائیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ Department of Cooperative Societies Holds Awareness Camp in Bandipora
قابل ذکر ہے کہ محکمہ کی جانب سے علاقے میں 22 نئے کوآپریٹیو یونٹس کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ہے جو مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ ان یونٹس میں خواتین سرفہرست ہیں۔ آگاہی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار، محمد یونس میر نے کہا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا مقصد سماج کو مجموعی طور پر معاشی لحاظ سے مضبوط بنانا ہے خاص کر خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اقتصادی طور پر خودمختار بن سکیں۔ Department of Cooperative Societies Bandipora Awareness Camp
مزید پڑھیں: غرباء کےلئے سرکاری اسکیمیں: بانڈی پورہ میں آگاہی کیمپ