ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری - تحصیلدار حاجن غلام محمد بٹ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن تحصیل میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے۔ اس دوران کئی مقامات سے تجاوزات کو ہٹایا گیا۔

بانڈی پورہ: غیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم جاری

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 3:56 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن تحصیل کے تحصیلدار کو اس تعلق سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کی کوششیں جاری ہیں، تحصیلدار حاجن غلام محمد بٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے حاجن کے مختلف علاقوں سے انسداد تجاوزات مہم چلا کر مذکورہ علاقے کی سرکاری اراضی اور کہچرائی کو غیر قانونی تجاوزات سے آزاد کرایا۔

بانڈی پورہ: غیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم جاری

اس مہم کے دوران مذکورہ اراضی پر لگائے گئے درجنوں درخت موقع پر ہی کاٹے گئے اور ٹیم نے متعلقہ نائب تحصیلدار، گردوارہ پٹواری حلقہ سمیت ریونیو کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کی موجودگی میں غیرقانونی تجاوزات کو ختم کیا، اس دوران دیگر غیر قانونی تجاوزات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

وہیں مقامی لوگوں نے اس کارروائی پر انتظامیہ سے گزارش کی کہ ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.