ETV Bharat / state

پی او کے سے کشمیر آنے والی خاتون بھی انتخابی میدان میں - کشمیر

شازیہ اسلم نامی یہ خاتون پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مظفرآباد سے تعلق رکھتی ہیں۔ پندرہ سال قبل ان کی شادی یہاں کے ایک سابق عسکریت پسند سے ہوئی تھی تب سے وہ یہیں کی ہوکر رہ گئیں۔

پی او کے کی ایک خاتون بھی انتخابی میدان میں

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:40 PM IST

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ایک خاتون شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن اے بلاک سے ضلع ترقیاتی کونسل کا انتخاب لڑ رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ مقامی عوام کے مسائل و پریشانیوں کو حل کرنا چاہتی ہیں-

شازیہ اسلم نامی یہ خاتون پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مظفرآباد سے تعلق رکھتی ہیں۔ پندرہ سال قبل ان کی شادی یہاں کے ایک سابق عسکریت پسند سے ہوئی تھی۔

پی او کے کی ایک خاتون بھی انتخابی میدان میں

ای ٹی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران شازیہ نے کہا 'بانڈی پورہ کے حاجن علاقے کے غریب عوام کافی عرصے سے دکھوں میں مبتلا ہیں، کیونکہ عوام کو یہاں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہیں عرصے سے حل نہیں کیا جاسکا ہے۔ ان مسائل نے مجھے مجبور کیا کہ میں ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لوں'۔

شازیہ جمعرات کو حاجن کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلا رہی تھیں، اس دوران انہوں نے لوگوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور لوگوں سے علاقے کی ترقی کے وعدے کیے۔

انہوں نے کہا 'میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے آئی ہوں، لیکن اب میرا یہیں ٹھکانہ ہے۔ میں اب یہیں کی ہوں اور میرا واحد مقصد ڈی ڈی سی انتخابات لڑنا اور بہتر سڑک، پانی و دیگر بنیادی سہولیات کے لئے کام کرنا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی

انہوں نے کہا 'مجھے خوشی ہے کہ مجھے انتخاب لڑنے اور غریب اور پسماندہ لوگوں کے لئے کام کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اور میری خواہش ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد علاقے کے مسائل کو حل کروں اور یہاں ترقیاتی کاموں کو شروع کراؤں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.