ضلع بانڈی پورہ کے بلاک ارن کے ڈی ڈی سی ممبر غلام محی الدین نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ غلام محی الدین نے بحیثیت آزاد امیدوار ڈی ڈی سی انتخاب لڑے تھے۔ جیت حاصل کرنے کے بعد یہ قیاس آرائی جاری تھی کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باںڈی پورہ: باندھ بنانے کا مطالبہ
غلام محی الدین نے آج ارن کے سرپنچ محمد اقبال وانی سمیت سرینگر میں واقع اپنی پارٹی کے ہیڈ آفس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری سمیت پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر الطاف بخاری نے غلام محی الدین کا خیر مقدم کیا۔