ETV Bharat / state

باںڈی پورہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل آفس کا دورہ کیا - تحصیل آفس کا معائنہ

باںڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے آتشزدگی سے خاکستر ہوئے تحصیل دفتر کا معائنہ کیا، انھوں نے کہا کہ تحصیل بانڈی پورہ اور اسکی ٹیم کی ہمت اور بہادری کی وجہ سے تحصیل آفس کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے میں کامیابی ملی ہے۔

ddc bandipora dr owais ahmad visits tehsil office
باںڈی پورہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل آفس کا دورہ کیا
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 6:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے معاون کمشنر ریونیو کے ہمراہ آتشزدگی سے خاکستر ہوئی تحصیل آفس بانڈی پورہ کا دورہ کیا، کمشنر نے تحصیل آفس کی عمارت کے ساتھ ساتھ دوسرے املاک کا بھی معائنہ کیا۔

باںڈی پورہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل آفس کا دورہ کیا

تحصیل آفس کی عمارت میں دوسری منزل پر سی آر پی ایف کے بھی متعدد سازوسامان رکھے گئے تھے جو کہ آتشزدگی کی وجہ سے خاکستر ہوگئے، ضلع ترقیاتی کمشنر نے اسکا بھی معائنہ کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ خصوصا تحصیل بانڈی پورہ اور اسکی ٹیم کی ہمت اور بہادری کی وجہ سے تحصیل آفس کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے میں کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر سی آر پی ایف بھی ایک احاطے میں کام کر رہی ہے جو کی پبلک سروسز کے لیے ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت جلد سی آر پی ایف کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کیا جائے گا۔

تحصیل آفس میں آتشزدگی کے حوالے سے ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جیسے ہی تحقیقات مکمل ہوتی ہے، اس تعلق سے مطلع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحصیل آفس بانڈی پورہ کی عمارت میں پانچ دسمبر کو آگ لگنے کی وجہ سے کافی زیادہ نقصان پہنچا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.