بانڈی پورہ : ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے سمبل علاقے میں واقع یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا۔ DC Bandipora Visits Yatra Transit Camp in Sumbalدورے کے دوران انہوں نے سالانہ امرناتھ یاترا 2022 کے لئے کئے جا رہے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دوران کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ کے ہمراہ ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر لون کے علاوہ سیول اور پولیس انتظامیہ کے افسران بھی تھے۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے سمبل میں امرناتھ یاترا کے لئے کیے جا رہے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ یاترا کے آغاز سے قبل ہی تمام ضروری انتظامات کو اچھی طرح سے یقینی بنایا جائے تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ DC Bandipora Reviews Yatra Arrangementsانہوں نے یاترا ٹرانزٹ کیمپ میں صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
انہوں نے افسران کو یاتریوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے شیڈس کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔