ETV Bharat / state

Surprise Visit Mini Secretariat Bandipora بانڈی پورہ میں 43 ملازمین کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج اچانگ منی سکریٹریٹ کا معائنہ کیا۔ اس دوران ڈیوٹی پر غیر حاضر پائے گئے 43 ملازمین کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ۔ ان ملازمین میں ایک فسٹ کلاس مجسٹریٹ بھی شامل ہے۔DC bandipora surprise Visit Mini Secretariat

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 10:36 PM IST

بانڈی پورہ: ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج منی سکریٹریٹ میں کام کررہے 43 ملازموں کے خلاف شو کاز نوٹس جاری کیا۔ان ملازمین میں کئی افسران سمیت ایک فسٹ کلاس مجسٹریٹ بھی شامل ہے۔ Employees Suspended In Bandipora

دراصل ڈی سی بانڈی پورہ نے آج صبح منی سکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے دوران موصوف نے 43 ملازموں کو اپنے آفس یا اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں پایا،جس کے بعد ان ملازمین کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا۔DC bandipora surprise Visit Mini Secretariat

بانڈی پورہ میں 43 ملازمین کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ڈی سی بانڈی پورہ نے اس ڈوران کئی دفاتر کا معائنہ کیا۔اس دوران غیر مجاز طور پر غیر حاضر اور دیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی صادر کیے گئے۔معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر کوآرڈینیشن محمد اشرف حقاک اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران و اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معیاری عوامی خدمات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اچانک معائنہ دفاتر میں وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔ڈی سی نے کہا کہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، وقت کی پابندی اور غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Director Health Services Surprise Visit ناظم صحت نےضلع اسپتال گاندربل کا اچانک دورہ کیا

انہوں نے صفائی کو برقرار رکھنے اور اثاثوں اور ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر زور دیا اور تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ تمام ملازمین کی آدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹور اور چھٹی کا ریکارڈ بھی برقرار رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.