ضلع بانڈی پورہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے بنکوت میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے بنکوت میں عوامی رسائی پروگرام میں حصہ لیا اور عوامی شکایات کا فسٹ ہینڈ اکاؤنٹ حاصل کرنے کے لئے لوگوں سے بات چیت کی۔
دو درجن سے زائد وفود کے علاوہ کئی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں روز مرہ کی زندگی میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جن میں سڑکیں، پانی، بجلی، صحت کی خدمات، تعلیم، زراعت، آبپاشی، کھیل اور دیگر مسائل شامل ہیں۔
عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ عوامی رسائی پروگراموں کا انعقاد لوگوں کی بھلائی کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رسائی کے پروگرام موثر حکمرانی کا ایک اہم حصہ ہیں اور یہ اپنے علاقوں میں لوگوں تک پہنچنے کے لئے اہم قدم ہے۔
ڈاکٹر اویس نے کہا کہ لوگوں کے ذریعہ اندراج کی جانے والی شکایات کا ذاتی طور پر سراغ لگایا جارہا ہے اور حکومت کی طرف سے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کی نگرانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے ضلع کے عام عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ بدھ اور اتوار کو چھوڑ کر ہر دن، ان عوامی سماعتوں کو نہ صرف ڈی سی آفس کے احاطے میں بلکہ تمام ڈسٹرکٹ اور سیکٹیرئل دفاتر میں اور ہر بدھ کے روز بھی جاری رکھا جائے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مستفید افراد میں اسپورٹس کٹس اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
ڈی سی بانڈی پورہ کے ہمراہ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راہول ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر، مختلف محکموں کے ضلع افسران اور جل شکتی، پی ڈی ڈی اور آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے۔