بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے چیوا، سوناواری علاقے کے باشندوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کے سبب بجلی کرنٹ لگنے سے گاے کی موت واقع ہو گئی۔ Cow dies allegedly Due to electric current in Bandiporaمقامی باشندوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’بجلی کے ایک کھمبے سے گاے کو بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے گاے کی موت واقع ہوگئی۔‘‘
مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ ’’محکمہ پی ڈی ڈی کی لاپرواہی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، بجلی کا ترسیلی نظام درست نہ ہونے کے سبب حادثہ رونما ہوا۔‘‘ انہوں نے محکمہ سے متاثرہ کنبے کو معاوضہ فراہم کیے جانے کی اپیل کی ہے۔ Cow dies of Electric Current, Owner Seeks Compensation ادھر، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی سمبل، نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ’’محکمہ نے وہاں بجلی کے کھمبوں کی مناسب اَرتِھنگ کی ہے اور آج بھی ہمارے عملہ نے اسے ٹھیک سے چیک کیا، لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں کہ گائے کی موت کیسے ہوئی۔‘‘
- مزید پڑھیں: نالے میں گرنے سے گائے کی موت