ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع میں کووڈ کی تازہ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک پنچایت حلقے میں پانچ بیڈ پر مشتمل کووڈ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کووڈ کی ہر ایک صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نےکہا کہ آج کی تاریخ تک ضلع میں1217 ایکٹیو کووڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے 118 کو ہسپتال میں بھرتی کرنا پڑا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس وقت 39 ایسے مریض ہیں جنہیں آکسیجن دینی پڑ رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کووڈ کی اس دوسری لہر کا مقابلے کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو کافی حد تک بڑھایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک پنچایت حلقے میں پانچ بیڈ پر مشتمل کوڈ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔
اس سے نہ صرف کووڈ سے نمٹنے کے لیے آسانی پیدا ہوگی بلکہ دور دراز علاقوں میں صحت کے شعبے کو وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ میں سے ایک بیڈ آکسیجن کی سہولیت سے مستفید ہوگا۔ ضلع میں جاری لاک ڈاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الحال اس مہینے کی اکتیس تاریخ تک پہلے سے طے شدہ اعلان کے تحت بندشیں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: بوٹھو میں ماسک، سینیٹائزر اور ادویات مفت تقسیم
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے کی طرح ہی ایس او پیز پر عمل کریں اور اس وبائی بیماری کے تئیں کسی بھی لیت و لعل سے کام نہ لیں۔